25 دسمبر، 2024، 10:53 AM

شام میں مداخلت سے باز رہے، دہشت گردوں کے عبوری وزیر خارجہ کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی

شام میں مداخلت سے باز رہے، دہشت گردوں کے عبوری وزیر خارجہ کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی

شام پر قابض دہشت گردوں کے عبوری وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے مداخلت سے باز رہنے کی تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شام میں بشار الاسد کی قانونی حکومت کے خاتمے کے بعد تکفیری دہشت گردوں نے قبضہ کرلیا ہے۔ امریکہ اور صہیونی حکومت نے اپنے اتحادیوں کے ذریعے تکفیری دہشت گردوں کو برسر اقتدار لایا جا کے بعد شامی عوام پر ظلم و ستم میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

امریکہ اور صہیونی حکومت کے احسانات کے بدلے میں شامی دہشت گردوں نے خطے کے پرامن ممالک کے خلاف بیانات دینا شروع کیا ہے۔ دہشت گردوں کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے ایک پیغام میں ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک اشتعال انگیز بیان میں کہا ہے کہ ایرانی حکام کو شامی عوام کی خواہشات اور ہمارے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنا چاہیے۔

اس سے پہلے ہیئت تحریر الشام کے رہنما ابومحمد الجولانی نے شام میں ایران کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

News ID 1929058

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha